لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف کی مرکزی ترجمان شیریں مزاری نے کہا ہے کہ چودہ اگست کو لانگ مارچ ہر صورت ہو گا، حکومتی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہونگے۔
لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے ہمارے ارادے متزلزل نہیں کر سکتے، لانگ مارچ کیلئے کسی کی اجازت نہیں لیں گے، پرامن احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم جمہوریت کو مضبوط کرنے کیلئے نکل رہے ہیں، عمران خان کی نظر بندی سے متعلق حکومتی بیان دھمکی ہے، امید ہے حکومت اس حد تک نہیں جائے گی، شیرں مزاری نے کہا کہ لانگ مارچ میں رکاوٹ پیدا کی گئی تو حالات کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔