حکومت زبانی جمع خرچ کے ذریعے قوم کو بیوقوف بنانے کی کوشش کر رہی ہے: سعدیہ سہیل رانا

PTI

PTI

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ وفاقی حکومت زبانی جمع خرچ اور بلند و بانگ دعوئوں کے ذریعے قوم کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔

ایک سال گزرنے کے باجود ن لیگ کی نام نہاد حکومت نے مزدوروں کی تنخواہیں بڑھانے کے بجائے میڈیا ورلڈ لائن کے مطابق انہوں نے کہاکہ مہنگائی کے ذریعے عام مزدور طبقے کو زندہ درگور کردیا ہے عام آدمی دو وقت کی روٹی کے حصول سے قاصر ہوچکا ہے ، مہنگائی آسمان سے باتیں کرنے لگی اور اشیائ خوردونوش عوام کی دسترس سے باہر ہوچکی ہیں ۔ وفاقی حکومت ماضی کے حکمرانوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے غریبی کا خاتمہ کرنے کے بجائے غریبوں کو ختم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے جو انتہائی شرمناک عمل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ ہم وفاقی حکومت سے پرُزور مطالبہ کرتے ہیں کہ آئندہ وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ سیکٹر میں ملازمت کرنے والے ملازمین کی تنخواہیں مہنگائی کی شرح تناسب کے حساب سے بڑھائی جائیں۔