اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت اور تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے درمیان طویل مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے منگل کی علی الصباح ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے حکومت اور ٹی ایل پی کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کا اعلان کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ہم آج قومی اسمبلی میں فرانسیسی سفیرکی ملک بدری کی قرارداد پیش کریں گے جب کہ ٹی ایل پی کی جانب سے مسجد رحمت اللعامین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سمیت سارے ملک سے دھرنے ختم کیے جائیں گے۔
شیخ رشید کے مطابق بات چیت کے ذریعے معاملے کا آگے بڑھایا جائے گا اور جن کے خلاف مقدمات درج ہیں بشمول فورتھ شیڈول ، ان کا بھی اخراج کیا جائے گا۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ وہ اس پر تفصیلی بیان آج پریس کانفرنس کے ذریعے دیں گے۔