لاہور(جیوڈیسک)مسلم لیگ نون کے رہنما شہبازشریف کا کہنا ہے کہ حکومت سنبھالنے کے بعد ترقی کا سفردوبارہ شروع کریں گے۔ رائیونڈ میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ تحریک انصاف کے لیڈروں کی اشتعال انگیز زبان کے باوجود نون لیگ کے کارکنوں کا تحمل لائق تحسین ہے۔
انھوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقے میں عوامی مسائل کے حل کے لیے تجاویز تیارکریں ،ان کا کہناتھاکہ عوام نے نواز شریف کی تجربہ کار قیادت اور پنجاب حکومت کی مثالی کارکردگی کو ووٹ دیے ہیں ،دوسری جماعتوں کا دامن ان دونوں چیزوں سے خالی تھا۔