لاہور (جیوڈیسک) کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کوئی جو مرضی کر لے لاہور میں احتجاج سے نہیں روک سکتا پیچھے ہٹنے والے نہیں بلکہ ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ گڑ بڑ ہوئی تو ذمہ دار ن لیگ ہو گی۔
تاجر تبدیلی چاہتے ہیں تو احتجاج کا حصہ بنیں۔ عمران خان نے کہا کہ حکومت سنجیدہ ہے تو مذاکرات وہیں سے شروع کرے جہاں ختم ہوئے تھے۔
بات چیت اڑتالیس گھنٹے میں مکمل ہو سکتی ہے ورنہ اٹھارہ دسمبر کو پورا پاکستان بند کر دیں گے۔ لاہور میں گلو آئے تو بھرپور مقابلہ کریں گے اور جو بھی ہو رانا ثناء اللہ کو جیل میں ڈلوا کر رہیں گے۔
تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سوا باقی تمام جماعتیں احتساب نہیں چاہتیں حکمران مک مکا کر کے بندر بانٹ کرتے ہیں۔
ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی بدقسمتی ہے کہ ان کے درمیان تحریک انصاف آ گئی۔ کراچی میں تاریخ کا پرامن ترین احتجاج کیا۔