حکومت بے روزگاری، مہنگائی، لوڈ شیدنگ پر قابو پانے میں بری طرح ناکام
Posted on February 1, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
کوٹ مٹھن: حکومت بے روزگاری، مہنگائی، لوڈ شیدنگ پر قابو پانے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے ،IMF سے لیا جانے والا قرضہ اور عوام سے وصول کیا جانے والا ٹیکس کی بھاری رقم کہاں خرچ کی جارہی ہے حکومت عوام کو جوب دے ۔یہ بات پاکستان امن تحریک (PAT )کے چئیرمین عابد قریشی نے میڈیا سے گفتگو کے دوارن کہی۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح تھرکول منصوبے پر حکمران سیاسی فریق اکٹھے ہوئے ہیں اگر اسی طرح دہشت گردی ،کالا باغ ڈیم بنانے سمیت دیگر مسائل پر بھی متفق ہو جائیں تو ملک کے پانی و انرجی بحران سمیت بہت سے مسائل حل ہوجائیںگے۔انہوں نے کہا کہ حکو مت مہنگائی ،بے روز گاری ،لوڈ شیڈنگ ،نا جائز ٹیکس اور کھانے پینے کی اشیا میں ملاوٹ ختم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ IMF سے لیا گیا قرضہ اور عوام سے لیا جانے والا ٹیکس کی رقم کہاں خرچ کی جارہی ہے حکومت عوام کو جواب دے کیونکہ عوام کی معیار ِ زندگی عام آدمی کی بہتر نہیں ہو پارہی ۔اگر سیاستدانوں سمیت تمام پاکستانیوںکا 500 ارب ڈالر ملک میں آجائیں تو ہمارا روپیہ ڈالر کے برابر آسکتا ہے اورہم معاشی تنگدستی سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ بیرون ِ ملک سے سرمایہ ملک میں لانے کے لئے سرکاری طور پر مہم چلائے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com