کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف پر قاتلانہ حملہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کا تسلسل ہے۔
طاہرہ آصف ایم کیو ایم پنجاب ہاؤس کے ساتھیوں کا ایک بڑی بہن کی طرح خیال رکھا کرتی ہیں۔ طاہرہ آصف اور ایم کیو ایم کے دیگر منتخب نمائندوں اور رہنماؤں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں مل رہی تھیں۔
مقامی انتظامیہ اور پولیس کو درخواستوں کے باوجود طاہرہ آصف سمیت کسی بھی منتخب نمائندے کو سیکورٹی فراہم نہیں کی گئی۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت ایم کیو ایم کے ارکان اسمبی کو سیکورٹی فراہم کرے۔