حکومت گندم کے وافر ذخیرے کو ٹھکانے لگانے میں ناکام

Wheat

Wheat

کراچی (جیوڈیسک) یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف ایگری کلچر کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی گندم مہنگی ہے۔

یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف ایگری کلچر کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں رواں سیزن میں 2 کروڑ 53 لاکھ ٹن گندم کی پیداوار متوقع ہے۔

ملک میں پہلے ہی 40 لاکھ ٹن گندم کا ذخیرہ موجود ہے۔ حکومت فی ٹن گندم ایکسپورٹ کرنے پر اوسط 5000 روپے اپنی جیب سے دے رہی ہے تاکہ ایکسپورٹر گندم سستی کر کے بیچیں لیکن اس کے باوجود یہ عالمی خریداروں کیلئے خسارے کا باعث ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کزشتہ دو سالوں میں پانی کی فراہمی تو بہتر ہوئی ہے لیکن مستقبل میں پاکستان کو قلت آب کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔