حکومت کی جانب سے گندم کی قیمتوں میں اضافہ افسوسناک ہے۔طارق علی شاہ

Tariq Ali Shah

Tariq Ali Shah

فیصل آباد: دی گریٹ پاکستان کے مرکزی چیئرمین سید طارق علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے گندم کی قیمتوں میں اضافہ افسوسناک ہے۔ گندم کی سابقہ قیمتیں پہلے ہی عام آدمی کی خرید سے باہر تھیں حالیہ اضافہ مزدور کی جیب پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے۔

حکومت کے اس اقدام سے مزدور طبقہ کیلئے گندم کی خریداری ناممکن ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے تھا کہ عام آدمی کی مالی استطاعت کو مدنظر رکھتے ہوئے گندم کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے لیکن وڈیروں اور زمینداروں کو نوازنے کیلئے گندم کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا جس سے عام آدمی کیلئے گندم خریدنا محال ہو گیا۔

طارق علی شاہ نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ گندم کی قیمتوں میں کمی کے احکامات جاری کئے جائیں تاکہ مزدور اور ملازمت پیشہ افراد کیلئے گندم کی خریداری ممکن ہوسکے اور مہنگائی میں بھی کمی واقع ہوسکے۔