حکومت دانشمندی سے کام لے : مفتی تقی عثمانی
Posted on April 19, 2021 By Majid Khan لاہور, مقامی خبریں
Muhammad Taqi Usmani
لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی نے حکومت سے دانشمندی سے کام لینے کی اپیل کی ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ حکومت نے لاہور میں جو خونریزی کی اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ چند افراد نے پولیس پر جوحملے کیے وہ بھی یقیناً غلط تھے لیکن حکومت دانشمندی سے کام لے۔
واضح رہے کہ لاہور واقعے پر مفتی منیب الرحمان نے آج ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کی اپیل کی ہے اور جے یو آئی نے بھی ان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com