موجودہ حکومت خواتین کی ترقی کے لئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے: شاہین اشفاق

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ : پاکستان مسلم لیگ ن شعبہ خواتین پنجاب کی نائب صدر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری کوآپریٹو شاہین اشفاق ایم پی ائے نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت خواتین کی بحیثیت ماں، بیٹی، بیوی اور بہن کے کردار کی عظمت کو ہر سطح پر سراہتی ہے اور ہر سطح پر ان کی خدمات اور ترقی کے لئے کوشاں ہیں موجودہ حکومت نے خواتین کی ترقی کے لئے پہلی بار ایک علیحدہ وزارت قائم کرکے ضلعی سطح پر دفاتر قائم کرکے سوشل ویلفئیر کے محکمہ کو فعال اور ازسر نو منظم کیا ہے تاکہ خواتین کے حقوق کے تحفظ ہو اور ان کے مسائل فوری حل ہو سکیں اور اس کے ساتھ ساتھ خواتین کی ترقی کے لئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار ر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری کوآپریٹو شاہین اشفاق ایم پی ائے نے مسلم لیگی خواتین کی طرف سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاـ

صوبائی پارلیمانی سیکرٹری کوآپریٹو شاہین اشفاق ایم پی ائے نیکہا کہ خواتین اس معاشرے کی ہم اکائی ہیں او رحکومت ان کے کردار کی اہمیت کے پیش نظر ان کے تحفظ کے لئے قانون سازی کر رہی ہے خواتین پر تشدد کا بل بہت جلد پنجاب اسمبلی میں پیش کر دیا جائے گا نے کہا کہ حکومت نے خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لئے 2012 ء اور 2014 ء کا پیکیج متعارف کروایا ہے جس پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اس کی مانیٹرنگ بھی کی جا رہی ہےـ

انہوں نے کہا کہ شادی کے لئے کم از کم عمر 18 سال مقرر کی جائے گی ـنیز ملازمت کی جگہ پر خواتین کو ہراساں کرنے کے قانون میں بھی ترمیم کی جا رہی ہےـ انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ میں بھی خواتین کی نمائندگی کو یقینی بنانے کے لئے سفارشات مرتب کی جا رہی ہیں۔