حکومت کارکنان پر جعلی مقدمات ختم کرے اور فوری رہا کرے۔ اسد نقوی

 Asad Naqvi

Asad Naqvi

اسلام آباد: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما اور ممبر مذاکراتی کمیٹی سید اسد عباس نقوی نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت کی جانب سے کئے جانے والے کریک ڈائون کی شدید مذمت کرتے ہیں ، 12ستمبر کو جو چھاپہ مارا گیا اور اس میں ایسے کارکنان کو گرفتار کیا گیا جن کا اس دھرنے سے کوئی تعلق نہیں تھا ایسے کارکنان جو فلڈریلیف کے حوالے سے امدادی سرگرمیوں میں مصروف تھے اُن کو گرفتار کیا گیا اور دہشت گردی کے مقدمات کے تحت جیلوں میں دہشت گردوں اور کالعدم تنظیموں کے مجرموں کے ساتھ رکھا گیا ہے ، جہاںکسی بڑے حادثے کا بھی خطرہ لاحق ہے اور ان کو کسی تک پہنچے کی رسائی حاصل نہیں۔ حکومت نے ظلم و ستم کا بازار گرم کر رکھا ہے ملک بھر میں کارکنان کو ہراساں کیا جارہا ہے اس ملک میں جمہوریت نہیں بادشاہت ہے یاد رکھیں حکومتیں کفر سے تو قائم رہ سکتی ہے مگر ظلم سے نہیں اُن کا کہنا تھا کہ حکمران مذاکرات میں سنجیدہ نہیں طاقت کے ذریعے ہمیں راستے سے ہٹانے کی کوشش ان کی بھول ہے ہمارے مطالبات آئینی اور قانونی ہے اور اس سے ہم ایک قدم بھی پیچھے ہٹنے کو تیار نہیںاپوزیشن جرگے کے اقدامات قابل تحسین ہیں لیکن حکمرانوں کی ہٹ دھرمی اور بادشاہانہ طرز حکمرانی نے ان سیاسی رہنماوُں کی محنت پر بھی پانی پھیر دیا ہے ۔

کشمیر اور ملک کے دیگر علاقوں سے آئے ہوئے اسکائوٹس اور میڈیکل ریلیف کے ارکان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ حکومت کو خبردار کرتے ہیں کہ اگر بے گناہ افراد کو نہ چھوڑا گیا تو سخت احتجاج کریں گے اور کارکنان کی رہائی تک احتجاج جاری رکھا جائے گا ،پریس کانفرنس میں صوبائی سیکرٹری جنرل بلوچستان علامہ مقصود علی ڈومکی، علامہ علی شیر انصاری اور علامہ ضیغم عباس صاحب بھی موجود تھے اور میڈیا کے نمائندگان نے بھی کوریج کے لئے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مجلس وحدت مسلمین کے فلاحی شعبہ خیرالعمل فا ئونڈیشن کی طرف سے ضلع چنیوٹ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں مہدی آباد، ٹھٹھہ محمد شاہ، سانگرہ، بورج پودا،ڈھیر سیداں اور بورج سرگانہ میں 300 سے زائد خاندانوں میں راشن تقسیم کر دیا گیا جس میں آٹا،چاول،گھی، چائے اور دالیں شامل ہیں اس موقع پر خیرالعمل فا ئونڈیشن پنجاب کے سیکر ٹری فلاح وبہبود مسرت کاظمی، خیرالعمل فائوندیشن پنجاب کے ایگزیکٹو ممبر محمد سرور کھوسہ،ایم ڈبلیو ایم ضلع اٹک کے سیکر ٹری جنرل مولانا نیاز حسین ،خیرالعمل فائونڈیشن کی مرکزی ایتام کمیٹی کے ممبر اخترعباس اور ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیاسی سیل کے ممبران عاشق بخاری اور اخلاق بخاری موجود تھے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خیرالعمل فائونڈیشن پنجاب کے سیکرٹری فلاح و بہبود مسرت کاظمی نے کہا کہ پورے پنجاب میں مجلس وحدت مسلمین کے رضا کار دن رات امدادی سر گر میاں جاری رکھے ہوئے ہیں متاثرین کی مشکلات بے حد زیادہ ہیں اور اب تک حکومتی سطح پر کی جانیوالی کوششیں صفر ہیں جس کی وجہ سے قومی جماعتوں ،فلاحی اداروں اور مخیر حضرات کی ذمہ داریاں مزیدبڑھ گئی ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین کے فلاحی شعبہ خیرالعمل فائونڈیشن کے مسئو لین نے امدادی سر گر میوں کے ساتھ ساتھ نقصانات کا سروے بھی شروع کر دیا ہے ا نشاء اللہ ریلیف و ریسکیو کے ختم ہو تے ہی بحا لی و تعمیر نو کے مرحلے میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے اور اس وقت تک پیچھے نہیں ہٹیں گے جب تک متاثرین اپنی سابقہ حالت میں واپس نہیں لوٹ جاتے ۔ انہوں نے کہا کہ 2010 کے سیلاب متاثرین کی اب تک بحالی کے منصوبہ جات پر خیرالعمل فائونڈیشن کے کاموں کا جاری رہنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم مستقل مزاجی کے ساتھ عوام کے دکھ درد میں شریک رہتے ہیں۔ ے نمائندگان نے بھی کوریج کے لئے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔