مسلم لیگ ن کی حکومت میں دیرینہ کارکنوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، وحید کمال

Tarnol

Tarnol

ترنول: مسلم لیگ ن کی حکومت میں دیرینہ کارکنوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، ملک یوسف، وزیر اعظم و وزیراعلیٰ پنجاب کی جلاوطنی پر قربانیاں دیں، مطالبات کے حق میں بھوک ہڑتال کریں گے، وحید کمال ان خیالات کا اظہار راحیل صدارتی فورم کے مرکزی کنوینئر وحید کمال، سرپرست ملک یوسف اور سردار ملک امان نے ترنول پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ11ستمبر 2007میں جب وزیر اعظم کو جلاوطن کیا جارہاتھا ہم نے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے ہمراہ ائیرپورٹ کے سامنے مظاہر ہ کیا تھا مگرہم پر تشدد کیا گیا اور جیلوں قید کردیا گیا ۔جلاوطنی کے خاتمے کے بعد وزیر اعظم وطن پہنچے تو انہوں نے اپنے قربانیاں دینے والے کارکنوں کو نظر انداز کردیا ۔جو کہ ظلم و ناانصافی ہے۔

ہمیں نوکری و ملازمت سے برخاست کرنے کے ساتھ ہمارے بچوں کو سرکاری جاب نہیں دی جارہی ۔ہمارجرم صرف یہ ہے کہ ہم ملک کے مفاد عامہ کی خاطر دہشت گردوں اور کرپٹ عناصر کی بیخ کنی کیلئے پاک فوج کے حق میں مظاہرے کئے ۔جب کہ پاکستانی قوم کا بچہ بچہ اپنے فوجی جرنیلوں سے محبت و عقیدت کا اظہار کرتاہے مگر اس وجہ سے ہمیں سیاست و ملازمتوں سے محروم کرنا ظالمانہ قدم ہے ۔ہم موجودہ حکومت کے ظالمانہ فیصلوں کی مذمت کرتے ہوئے آج سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے مطالبات کی منظور تک دن 3تا6بچے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ جاری رہے۔