سکھر (جیوڈیسک) سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف کا کہنا ہے پیپلز پارٹی والے پانچ میں سے ساڑھے چار سال سپریم کورٹ کے چکر لگاتے رہے کام کیا کرتے۔
شہید بے نظیر بھٹو کی چھٹی برسی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہمارے دور حکومت میں ہمیں کام کرنے سے روکا گیا۔
پانچ میں سے ساڑھے چار سال سپریم کورٹ کے چکر لگاتے رہے۔ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا پپیلز پارٹی انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔
انہوں نے کہا شاید ہی کوئی سیاستدان ہو جس پر جھوٹے کیس نہیں بنتے ہم پر جھوٹے کیسوں کا عدالتوں میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔
سیاستدان کا فورم اسمبلی کا فلور ہوتا ہے، لیڈر آف دی ہاؤس کا اسمبلی میں جانا ضروری ہے بات تو راجا جی ٹھیک ہی کہتے ہیں جب اپنے کام ڈالے جا رہے ہیں تو عوام کا کیا کام ہوتا۔