کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) ہم نے حکومتی استحصال اور نا انصافی کرنے والی قوتوں کا ہمیشہ محاسبہ کیا ہے۔ اور کسانوں کے حقوق کی جنگ لڑی۔ سردار بہادر احمد خان سیہڑ۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز سابق وفاقی وزیر سردار بہادر احمد خان سیہڑ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے حکومتی استحصال اور نا انصافی کرنے والی قوتوں کا ہمیشہ محاسبہ کیا ہے۔
جنوبی پنجاب میں کسانوں کی حق تلفی پر باردانے کے حوالے سے زور دار آواز بلند کی۔ ہم نے کسانوں کے حقوق کیلئے سڑکوں سے لے کر صوبائی فورم تک احتجاج کیا اور روڈ بند کروائے۔ ہمیں افسوس ہے کہ حکومت کی ناقص پالیسی کیوھہ سے باردانہ کسانوں تک نہ پہنچ پایا۔ اور سیاسی لوگوں کی محکمہ فوڈ کے اہلکاروں کے ساتھ ملی بھگت سے کمشن پر آڑھتیوں کو باردانہ فروخت کیا گیا۔ یہاں تک کہ جھنگ تک لیہ کا باردانہ گیا۔ اور کمشن وصول کی گئی۔
ہمارا آج بھی بھرپور مطالبہ ہے کہ ایسے بدکردار لوگوں کا قلع قمع کیا جائے۔ ایسے لوگوں کو سیاست اور نوکریوں سے نکالا جائے۔ اگر ایسا نہ کیا گیا تو ہم بھر پور احتجاج کریں گے۔