گورنر بلوچستان نے متاثرہ ٹاورز کی مرمت مکمل نہ ہونے کا نوٹس لے لیا

Mohammad Khan Achakzai

Mohammad Khan Achakzai

کوئٹہ (جیوڈیسک) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے بی بی نانی کے متاثرہ ٹاورز کی مرمت کا کام ا ب تک مکمل نہ ہونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی ہدایت دی ہے کہ ان ٹاورزپر کام کرنے والے اہلکار وں کے تحفظ کیلئے فول پروف اقدامات کئے جائیں۔ کوئٹہ میں جاری بیان کے مطابق گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا کہ ان ٹاورز کو پہنچنے والے نقصان سے لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہو گیا ہے۔

جس سے گرمی کے موسم میں اور خصوصا ماہ رمضان میں عوام کوسخت مشکلات درپیش ہیں جبکہ زمینداروں کو بھی بہت نقصان ہورہا ہے۔ گورنر نے کیس کو حکام کو ہدایت کی ہے کہ متاثرہ ٹاورز پر مرمت کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کام کے دوران بارودی سرنگ سے ایک اہلکار کے جاں بحق ہونے پر دلی افسوس کا اظہار کیا۔