کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں معمولی جھگڑے پر سیکیورٹی گارڈ کے قتل کا مقدمہ درج ہوگیا۔ سابق گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار مگسی کے بیٹے کو قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق جمعرات کی رات تین افراد نے ڈیفنس فیز 8 میں واقع نجی سینما گھر میں گھسنے کی کوشش کی۔ سیکیورٹی پر مامور گارڈز کے روکنے پر انھوں نے ایک گاڑی کو نقصان پہنچایا اور ایک گارڈ کی رپیٹر چھین کر فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کی زد میں آکر آصف نامی سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہو گیا۔ مقتول آصف کے بھائیوں کی مدعیت میں فبیان مگسی سمیت تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس نے تینوں افراد کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ہے۔
ایس ایچ او درخشاں زوار حسین کے مطابق ان پر کوئی دباو نہیں۔ ڈی آئی جی ساوتھ عبدالخالق شیخ کا کہنا ہے کہ فبیان مگسی، سابق گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار مگسی کا سوتیلا بیٹا ہے۔