گورنر، وزیر اعلی سندھ کی مزار قائد پر حاضری ، پرچم کشائی

Governor Sindh Dr Ishrat Ul Ebad Khan

Governor Sindh Dr Ishrat Ul Ebad Khan

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان کے 67 ویں یوم آزادی کے موقع پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان، وزیر اعلی سید قائم علی شاہ اور صوبائی کابینہ کے ارکان نے مزار قائد پر پرچم کشائی کی۔ جشن آزادی کے موقع پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے وزرا کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی اور پرچم کشائی کی۔

پرچم کشائی کے کی تقریب کے موقع پر ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کا کہنا تھا کہ قوم ہر قسم کے چیلنجز کا سامنا کرنے کو تیار ہے قوم کو جلد مسائل سے نکالیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی قوتوں اور عوام کو مل کر ہی ملک کو موجودہ حالات سے نکالنا ہے۔

بابائے قوم کے سنہری اصولوں پر عمل اور ان کی سوچ کو آگے بڑھا کر ملک کے درپیش چیلنج سے نکالا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعلی سید قائم علی شاہ نے کہا کہ عوام کے مسائل حل کر کے پاکستان کو مضبوط سے مضبوط تر کر سکتے ہیں۔

تاکہ کوئی پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ن کے ملنے والے مینڈیٹ کا احترام کیا جائے۔ دونوں رہنماں کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم متحد ہو کر ملک کو درپیش مسائل سے نکال سکتی ہے۔