گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ جیل روڈ کے مکینوں کو جیمر کے ذریعے اذیتیں پہنچانے کا نوٹس لیں: زاہد جمیل
Posted on April 12, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز, کراچی
کراچی: پاسبان کراچی کے جنرل سیکریٹری زاہد جمیل نے جیل روڈ پر ررکاوٹیں کھڑی کرکے ٹریفک کی روانی میں خلل اور جیل کے تحفظ کے نام پر جیمر کے ذریعے علاقہ مکینوں کے اپنے عزیز و اقارب سے عدم رابطے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور گورنر ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سنگین صورتحال کو نوٹس لیں جیمر کو جیل کی اندرونی حدود تک محدود کرنے اور سڑکوں پر رکھی رکاوٹیں ہٹانے کے احکامات صادر کریں ،انہوں نے کہا کہ جیمر لگنے کی وجہ سے جیل کے قریب تر علاقوں کے مکین ایمرجنسی کی صورت میں اپنے عزیر و اقارب سے رابطہ تک نہیں کرسکتے ،انہوں نے کہا کہ جیل کے تحفظ کیلئے جیل روڈ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹریفک جام کروانے کا عمل دھشت گردوں کو فائدہ پہنچا سکتا ہے۔
جبکہ عوام کو صرف اذیت ہی پہنچتی ہے ،انہوں نے کہا کہ سیکورٹی کے نام پر شہریوں کو اذیتیں دینے کا عمل بند کیا جائے سیکوریٹی کے لئے ایسے اقدامات کئے جائیں جس سے جیل کو تحفظ بھی ہو اور عوام اذیت سے بھی بچ سکیں ،انہوں نے کہا کہ جیل کے باہر رینجرز اور پولیس کی بڑی نفری موجود ہے اس کے باوجود سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی رکھنا سمجھ سے بالا تر ہے اور یہ رکاوٹیں خدانخواستہ کسی بڑے سانحے کو بھی جنم دے سکتا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com