گورنر گولڈ کپ مہمند ایجنسی نے زیڈ جانز کلب کو 8 وکٹس سے ہرایا

مہمند ایجنسی (شاہ محمود خان مہمند) 23 واں گورنر گولڈ کپ میں مہمند ایجنسی کرکٹ ٹیم نے اپنا افتتاحی میچ 8وکٹس سے جیت لیا۔مہمند ایجنسی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ زیڈ جانز کرکٹ کلب 27ویں اوئورز میں 118رنز پر سمٹ گئی۔

مہمند ایجنسی کی طرف سے رحمان اللہ اور مشتاق نے3,3وکٹس جبکہ شکیل خان نے2وکٹس اپنے نام کیے۔زیڈ جانز کی طرف سے نامدار خان کے 25رنز کے علاوہ کوئی خاطرخواہ کارگردگی نہ دکھا سکے۔مہمند ایجنسی نے مطلوبہ ہدف 21ویں اوئورمیں 2وکٹس کے نقصان پر پورا کیا۔

جس میں نورصاحب نے 54ناٹ آئوٹ جبکہ شکیل خان نے 48رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔

Governor Gold Cup

Governor Gold Cup