کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) گورنر ہاوس سندھ کی گاڑی میں سوار کتے کی وڈیو وائرل ہونے کے معاملے پر گورنر سندھ عمران اسماعیل کا بیان بھی سامنے آ گیا ہے۔
گزشتہ روز گورنر ہاؤس سندھ کی گاڑی میں کتے کے سیر کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب شدید تنقید کی جا رہی تھی۔
اب گورنر سندھ عمران اسماعیل کی جانب سے اس حوالے سے ایک ویڈیو بیان جاری کیا گیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ جس گاڑی میں کتا نظر آ رہا ہے اس میں میری فیملی سوار تھی۔
عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ جس نے ویڈیو بنائی وہ ایک کرپٹ حکومت کا حصہ ہے، پولیس موبائل پروٹوکول نہیں بلکہ فیملی کی حفاظت کے لیے تھی۔
ان کا کہنا ہے کہ ویڈیو بنا کر غیر سنجیدہ حرکت کی گئی، ہم تبدیلی کے لیے آئے ہیں اور تبدیلی لائیں گے۔