لاہور (جیوڈیسک) اداکارہ میرا ایک نئی مشکل میں پھنس گئیں۔ بے چاری کو کسی شوٹنگ کے بغیر ہی کئی گھنٹے حجاب میں گزارنا پڑے۔ میرا کئی دوسری اداکاراوں اور ماڈلز کے ساتھ گورنر ہاوس میں منعقدہ حجاب ڈے کی تقریب میں شریک تھیں۔
اداکارہ میرا کے ساتھ ماہ نور، زار اکبر اور دیگر ماڈلز تھیں۔ فلم انڈسٹری اور ماڈلنگ کی دنیا کے چاند چہرے گورنر پنجاب کے مہمان تھے۔ گورنر پنجاب چوہدری سرور اس تقریب میں خوش خوش بھی اور حیران حیران بھی نظر آئے۔
ڈریس ڈیزائنر بی جی کا کہنا تھا کہ حجاب ڈے پر حکومتی تعاون مانگنے یہاں آئے ہیں، دنیا میں پاکستانی مصنوعات متعارف کرا کے لاکھوں خواتین کو روزگار مہیا کیا جا سکتا ہے۔