لاہور (جیوڈیسک) گورنر ہاؤس کا پروٹوکول آفیسر رانا اختر دوبئی سے آنے والے مسافر نعیم صدیقی کو لینے جہاز پر پہنچا تھا۔ رانا اختر مسافر کے دو بیگ لیکر گرین چینل سے نکل رہا تھا کہ کسٹمز نے روک لیا۔ بیگوں سے 8 بوتلیں شراب اور 30 لاکھ روپے مالیت کے ایک سو سے زائد موبائل فون برآمد ہوئے۔
کسٹمز نے گورنر ہاؤس کے پروٹوکول آفیسر رانا اختر اور مسافر نعیم صدیقی کو حراست میں لے لیا۔ کسٹمز حکام کے مطابق پروٹوکول آفیسر رانا اختر خود بھی شراب کے نشے میں دھت تھا۔ رانا اختر کی نشے کی حالت کے بارے اے ایس ایف اور مقامی پولیس کو اطلاع کر دی ہے۔