گورنر ہاؤس پنجاب کے سکیورٹی آفیسر کورونا کے باعث انتقال کر گئے
Posted on April 29, 2021 By Majid Khan لاہور, مقامی خبریں
Governor House Punjab
لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) گورنر ہاؤس پنجاب کے سکیورٹی آفیسر احمد رضا کورونا کے باعث انتقال کر گئے۔
سکیورٹی آفیسر احمد رضا کی نماز جنازہ گورنر ہاؤس میں ادا کی گئی جس میں گورنر چوہدری محمد سرور سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔
مرحوم احمد رضا 20 سال سے گورنر ہاؤس کی سکیورٹی ٹیم کا حصہ تھے، وہ گزشتہ ماہ کورونا میں مبتلا ہوئے تھے جس کے باعث ان کے پھیپھڑے ناکارہ ہو گئے تھے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com