گورنر کے پی کے اقبال ظفر جھگڑا کا لنڈی کوتل کا دورہ، شہید اور زخمی اہلکاروں کیلئے چیک تقسیم کئے

Iqbal Zafar

Iqbal Zafar

خیبر ایجنسی (جیوڈیسک) گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے لنڈی کوتل کا دورہ کیا اور دہشت گردی کے خلاف شہید اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کے لئے امدادی چیک تقسیم کئے۔

گورنر خیبر پختونخوا ظفر اقبال جھگڑا نے لنڈی کوتل میں لنڈی خانہ واٹرسپلائی اسکیم کا افتتاح کرنے کے بعد دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید اہلکاروں کے لواحقین اور زخمیوں میں امدادی رقوم کے چیک بھی تقسیم کئے۔

گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفرجھگڑا نے دہشت گردی اورطورخم حملے میں شہید اور زخمی 72 اہلکاروں کے لواحقین میں چیک تقسیم کئے، شہید سرکاری اہلکاروں کے لواحقین کو 30 لاکھ اور سولینز کے لواحقین کو 3 لاکھ روپے کے چیک دیئے گئے جب کہ زخمی سرکاری اہلکاروں کو 1 لاکھ 50 ہزار روپے اور زخمی سولینز کو 20 ہزار روپے کے چیک دیئے گئے۔