کراچی (جیوڈیسک) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے گورنر ہائوس میں مو ذی مرض میں مبتلا بچوں کے والدین، بیوائوں، مالی مشکلات سے پریشان افراد میں مالی امداد کے چیک تقسیم کئے۔ گورنر ہائوس میں تقریب کے دوران مالی حالات سے مجبور افراد نے گورنر سندھ کو اپنی مشکلات کے بارے میں بھی بتا یا۔
اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ حکومت اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے مشکلات کا شکار معاشرے کے عام افراد کی بھرپور مالی امداد فراہم کر رہی ہے اس ضمن میں مستقل مالی امداد اور آمدنی کے ذرائع بھی فراہم کرنے کے لئے بھی کوششیں کی جارہی ہیں۔