پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے غیر معمولی طور پر صوابدیدی فنڈ کی رقم واپس کر دی ہے۔
ان کا کہنا ہے فنڈ کا استعمال صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے، حکومت یہ فنڈ قبائل کی ترقی اور خوشحالی پر خرچ کرے۔
گورنر خیبرپختونخوا کو ہرسال ضم شدہ اضلاع کیلئے فنڈ ملتے تھے۔ تین برسوں کے دوران اکاؤنٹس میں 9 کروڑ 60 لاکھ روپے جمع ہوئے۔ تاہم گورنر شاہ فرمان نے پچھلے 2 برس کے دوران فنڈز کو استعمال نہیں کیا۔
ذرائع کے مطابق فنڈکااستعمال خالصتاً گورنر کی صوابدید پر تھا اور اب فنڈکا استعمال صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔
گورنر کے پی نے ہدایت کی ہے کہ صوبائی حکومت فنڈز قبائل کی ترقی اور خوشحالی پر خرچ کرے۔