مہمند ایجنسی (شکیل مہمند) گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے مہمند ایجنسی کا پہلا مختصر دورہ کیا۔اور ان کا نحقی ٹنل کے مقام پر پولیٹیکل ایجنٹ مہمند محمود اسلم اور کمانڈنٹ مہمند رائفل نے استقبال کیا۔ بعد میں ان کو ٹنل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
مہمند ایجنسی میں گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے مختصر دورہ کیا اورنحقی ٹنل کے مقام پر پولیٹیکل ایجنٹ محمود اسلم اور کمانڈنٹ مہمند رائفل حافظ آصف اقبال اور سرکاری افسران نے ان کو خوش آمدید کہا۔ بعد میں حال ہی میں تعمیر شدہ نحقی ٹنل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ جس میں بتایا گیا کہ یہ ٹنل عرب امارات کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے۔ لیکن جب عرب امارات کی جانب سے مزید فنڈ روک دی گئی تو FWO نے از خود یہ کام مکمل کیا۔
اس ٹنل پر کام کا آغاز فروری2014ئ سے شروع کیا گیا جو دو سالوں میں مکمل کرنا تھا تا ہم مشکل پہاڑی کی وجہ سے یہ کام مطلوبہ مدت میں پورا نہ ہو سکا۔ اس ٹنل کے لیے 2.4بیلین روپے منظور کیے گئے تھے جو ابھی تک 1700میلین روپے خرچ ہو چکے ہیں۔ جبکہ باقی کام جاری ہے جو رواں سال نومبر تک مکمل کیا جائے گا۔گورنر نے ٹنل پر جاری کام کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر انھوں نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا آغاز کیا۔ گورنر کے ہمراہ ACSاسلم کمبوہ، ریاض خان، علی خان یوسفزئے، جواد خان کے علاوہ پشاور میڈیا کے نمائندگان بھی موجود تھے۔ وہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے نحقی تک آئے اور مختصر دورے کے بعد باجوڑ کے دورے پر روانہ ہوئے۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کی جانب سے علاقے کے عمائدین اور میڈیا کو دعوت نہیں دی گئی تھی۔