گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا اپنے عہدہ سے حلف اٹھانے کے بعد اپنے آبائی شہر پیر محل کا 14 ستمبر 2013 بروز ہفتہ کو دورہ متوقع ہے
Posted on September 11, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
پیر محل : گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا اپنے عہدہ سے حلف اٹھا نے کے بعد اپنے آبائی شہر پیر محل کا 14 ستمبر 2013 بروز ہفتہ کو دورہ متوقع ہے اسی سلسلے میں شہر کی صفائی، ستھرائی اور تزئین وآرائش کے کام ہنگامی بنیادوں پر کروائے جا رہے ہیں صوبہ پنجاب کے 35 واں گورنر سابق رکن برطانوی پارلیمنٹ چوہدری محمد سرور تحصیل پیرمحل کے گائوں 331 گ ب سیلم پور کے رہائشی ہیں، جنہوں نے 18 اگست 1952 کو چوہدری محمد عبد اللہ کے گھر جنم لیا چوہدری سرورنے میٹرک تک اتبدائی تعلیم گورنمنٹ غوثیہ اسلامیہ ہائی سکول 333 گ ب فرید آباد میں حاصل کی۔
میٹرک میں اول پوزیشن حاصل کرنے کے بعد گریچویشن گورنمنٹ کالج(یونیورسٹی) فیصل آباد سے کیا،1976 میں پروین سرور سے شادی ہوئی جس سے تین بیٹے اور ایک بیٹی ہیں، اور 1976 میں ہی برطانیہ چلے گئے، چوہدری محمد سرور پاکستان میں اپنے زمانہ طالب علمی میں سٹوڈ نٹ لیڈر کے نام سے اپنی الگ پہچان رکھتے تھے، جنہوں نے برطانیہ جاکر بھی سیاست سے ناطہ نہ توڑا 1997 میں لیبر پارٹی کی جانب سے پہلے مسلمان رکن برطانوی پارلیمنٹ منتخب ہوئے، ان کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ برطانیہ تاریخ میں پہلی بار قرآن پاک پر کسی رکن پارلیمنٹ حلف لیا، ملکی سیاست میں ان کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، میاں نواز شریف کی پاکستان میں اسیری کے دوران کسی غیر ملکی کا سب سے پہلے بر اہ راست ملاقات ہوئی تھی تو وہ چوہدری محمد سرور ہی تھے۔
میاں نواز شریف کو سعودی عرب سے برطانیہ لے جانے میں بھی چوہدری محمد سرور کا
کردار انتہائی اہم تھا۔ موجودہ الیکشن میں چوہدری محمد سرور نے ڈوثیرن فیصل آباد کی سیاست میں کلیدی کردار ادا کیا اور ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی انتخابی نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کے امیدواران کی انتخابی مہم بڑی جانفشانی سے چلائی، چوہدری محمد سرور نے نہ صرف سیاست میں شہرت حاصل کی بلکہ فلاحی کاموں اور دکھی انسانیت کی خدمت میں بھی ان کا کوئی ثانی نہیں، کچھ سال قبل ملک میں آنے والے المناک زلزلہ اور سیلاب کے متاثرین کے لئے 750 گھر تعمیر کرنے ساتھ متاثرین کے بچوں کے لئے 4 سکول تعمیر کروائے۔
ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں رجانہ، ضلع سائیوال میں چیچہ وطنی میں فائونڈیشن ہسپتال تعمیر کر رکھے ہیں جہاں پر غریب اور مفلس بیمار افراد کا مفت علاج معالجہ کیا جاتا ہے، ان ہسپتالوں میں جدید سہولیات موجود ہیں۔ nان کے آبائی شہر پیرمحل میں فائونڈیشن پبلک سکول کے نام سے ایک بہت بڑا ادار ہ قیام کر رکھا ہے، چوہدری محمد سرور کا تمام خاندان برطانیہ میں مقیم ہے جبکہ ان کی ایک بہن 331 گ ب سیلم پور میں رہائش پذیر ہے۔ چوہدری سرور کے بھانجے چوہدر ی نجف ریاض اللہ اور ڈاکٹر کشف ریاض اللہ کا نام بھی کسی تعریف کا محتاج نہیں ہے اور وہ بھی علاقہ کے سیاسی اور سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ حصہ لے رہے ہیں۔