لاہور (جیوڈیسک) لاہور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے وزیراعلی شہباز شریف نے ملاقات کی جس میں صوبے میں سیلاب متاثرین کی امداد اور تعلیم سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر ہاوس لاہور میں ملاقات کے دوران وزیراعلی شہباز شریف نے گورنر چوہدری محمد سرور کو سیلاب کی صورت حال اور امدادی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے مفت داخلہ پروگرام کو دنیا بھر میں قدرکی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے۔ گورنر ہاوس میں خصوصی بچوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ معاشرے وہی زندگی کی علامت ہوتے ہیں جو اپنے مستحق، کمزور اور خصوصی بچوں کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دیتے ہیں۔