پیر محل (محمد خرم شہزاد بھٹی سے) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی اہلیہ بیگم پروین سرور کا دورہ پیرمحل مستحق خاندانو ں میں سلائی مشین ، کپڑوں اور راشن کی تقسیم ۔ تفصیل کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی اہلیہ بیگم پروین سرور کا دورہ پیر محل کے دوران پیر محل شہرسے ملحقہ مختلف گائو ں 331گ ب330گ ب321 گ ب-323گ ب-324گ ب میں مستحق خاندانو ںمیں گھریلو راشن کپڑے اور سلائی مشینو ں کی تقسیم کی اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا گورنر پنجاب خدمت خلق کا جذبہ لے کر برطانیہ سے پاکستان آئے اور صوبہ سے پسماندگی کا خاتمہ کرنے کے لئے گورنر کا عہدہ قبول کیا یہی وجہ ہے کہ آج پنجاب بھر کے مختلف اضلاع میں بہت سے ترقیاتی منصوبہ جات شروع ہو چکے ہیں پیرمحل ہمارا آبائی شہر ہے جس کی تعمیر و ترقی کے لئے جس قدر ہو سکا اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔
ہمارا جینا مرنا اپنے ہم وطنوں کے ساتھ ہے اور جب بھی ارض پاک کو ہماری جان ومال کی ضرورت پڑی ہم دریغ نہیں کریں گیا۔اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے بھانجے ڈاکٹر کشف ریاض اللہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی اپنے علاقہ کے لئے خدمات آپ سب کے سامنے ہیں وہ جب گورنر نہیں تھے اس وقت بھی انکے زیر نگرانی فائو نڈیشن کے ادارے پنجاب کے مختلف اضلاع میں کام کر رہے تھے جن سے ہزارو ں لاکھو ں کی تعداد میں لوگ مستفید ہورہے ہیں اور انہی کے نقش قدم پر چلتے ہو ئے جزبہ حقوق العباد کے تہت میرے دروازے بھی اپنے علاقہ کی ضرورت مند عوام کے لئے دن رات کھلے ہیںاس موقع پرقاسم بھٹی اور دختر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سمیت دیگران نے بھی خطاب کیا۔