لاہور (جیوڈیسک) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے گورنر ہاؤس خالی کر کے ڈیفنس کے علاقے میں کرائے پرگھر لے لیا ہے۔ گورنر پنجاب نے نجی رہائش گاہ میں منتقل ہونے کا فیصلہ کر لیا جب کہ وہ گورنر ہاؤس کوصرف اپنے آفس کے طور پر استعمال کریں گے۔
چوہدری محمد سرور کی طرف سے نجی رہائش گاہ لینے کا فیصلہ ان کی آئندہ سیاست کے حوالے سے بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ اس اقدام سے ایک طرف وہ نہ صرف خود سے حکومت کے احسان کا بوجھ ہلکاکرنے کااشارہ دیں گے بلکہ مستقبل میں پاکستان اور پنجاب میں بھرپور سیاست کابھی عندیہ دیں گے۔
واضح رہے کہ چند رور قبل چوہدری سرور نے کہا تھا کہ وہ خود بھی اس عہدے سے مطمئن نہیں ہیں اور سمجھتے ہیں کہ اس عہدے پر منجمد سے ہو کر رہ گئے ہیں۔