کراچی (جیوڈیسک) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور ہنگامی طور پر کراچی روانہ ہو گئے، گورنر سندھ عشرت العباد سے ملاقات کریں گے۔
موجودہ سیاسی بحران کے حل کیلئے حکومتی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا ایم کیو ایم کی قیادت سے رابطہ ہوا ہے جس کے بعد وہ کراچی روانہ ہو گئے ہیں۔
چودھری محمد سرور، گورنر سندھ عشرت العباد سے اہم ملاقات کریں گے جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
گورنر پنجاب ایم کیو ایم کی مفاہمتی کوششوں کو بھی سراہیں گے۔گورنر سندھ سے ملاقات میں اُن کی الطاف حسین سے ٹیلی فونک گفتگو کا بھی امکان ہے۔