کراچی (جیوڈیسک) گورنر پنجاب چودھری سرور آج تحریک انصاف سے مذاکرات میں بریک تھرو کے لیے پرامید ہیں ، کہتے ہیں وزیر اعظم کے استعفے کے مطالبے پر ڈیڈ لاک ہے۔
گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے پانچ ایشوز حل کر لئے ہیں۔ آج ہونے والے مذاکرات میں بریک تھرو کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دھاندلی پر جوڈیشل کمیشن کو مکمل اختیارات دینے کو تیار ہیں۔
مذاکرات میں ڈیڈ لاک وزیر اعظم کے ایک ماہ کے استعفے کے مطالبے پر ہے ، گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا تھا کہ بھارت میں بائیو میٹرک سسٹم کے تحت الیکشن ہو سکتے ہیں تو پاکستان میں کیوں نہیں ہو سکتے۔