لاہور (جیوڈیسک) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین سے فون پر رابطہ کیا اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اور الطاف حسین نے ایک دوسرے کوپاکستان کے یوم آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ الطاف حسین نے گورنر پنجاب سے مزید کہا کہ گزشتہ دنوں ڈاکٹر طاہر القادری کی پاکستان آمد پر جو بحران پیدا ہوا تھا اس کو خوش اسلوبی سے حل کرنے میں آپ نے نہایت اہم کردار ادا کیا تھا۔
ایک مرتبہ پھراپنا کردار ادا کریں۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ میں آپ اور آپ کی جماعت کی دل سے عزت کرتا ہوں کیونکہ آپ صحیح معنوں میں مڈل کلاس کی نمائندگی کرتے ہیں اور غریب و متوسط طبقہ کے ترجمان ہیں۔