گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے برنس روڈ پر دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کی ہے. انہوں نے فوری ریلیف اقدامات کی ہدایت کی ہے. گورنر نے جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت، لواحقین کے لئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔
انہوں نے آئی جی پولیس سے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کرتے ہوئے شہر میں سیکیورٹی انتظامات فول پروف بنانے کی ہدایت کی۔ گورنر نے واقعہ میں ملوث عناصر کو گرفت میں لانے کیلئے ہر ممکن ذرائع بروے کار لانے پر بھی زور دیا۔