کراچی (جیوڈیسک) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے گورنر ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات کی جس میں شہر میں امن و امان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر ہاؤس کراچی میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر بلال اکبر نے گورنر ڈاکٹرعشرت العبادخان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران کراچی میں امن و امان کی صورت حال اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری آپریشن پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے شہر میں امن و امان کے لئے رینجرز کے کردار کو سراہا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران گزشتہ روز سندھ اسمبلی میں حکومت کی جانب سے منظور کرائی گئی قرار داد کے بعد آپریشن پر پڑنے والے اثرات پر بھی غور کیا گیا۔
واضح رہے کہ سندھ حکومت نے رینجرز کے اختیارات کو محدود کرنے کے لئے گزشتہ روزسندھ اسمبلی سے ایک قرارداد منظور کرائی تھی جس کی ایم کیو ایم سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں نے مخالفت کی تھی۔