اسلام آباد (جیوڈیسک) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نجی دورے پر دبئی روانہ ہو گئے، دبئی میں تین روزہ قیام کے بعد تین نومبر کو وطن واپس پہنچیں گے، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نجی دورے پر دبئی روانہ ہو گئے۔
گورنر سندھ نجی مصروفیات کے باعث دبئی میں تین روز قیام کریں گے، ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کشیدگی کے باعث متحدہ کی سندھ حکومت سے علیحدگی کے تناظر میں گورنر سندھ کا دورہ اہمیت کا حامل ہے، ڈاکٹر عشرت العباد دبئی میں تین روزہ قیام کے بعد تین نومبر کو وطن واپس پہنچیں گے۔