کراچی (جیوڈیسک) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد براستہ دبئی لندن کے لئے روانہ ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے سیاسی معاملات پر اہم مذاکرات کیلئے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور دیگر ایم کیو ایم کے رہنماں کو لندن بلایا ہے۔
جبکہ گزشتہ روز ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، بابر غوری، بیرسٹر فروغ نسیم اور خواجہ سہیل منصور لندن جا چکے ہیں۔