کراچی (جیوڈیسک) گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد کا ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے فون پررابطہ ہوا ہے۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے الطاف حسین کی خیریت دریافت کی۔ الطاف حسین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ آزمائش کی گھڑی میں سرخرو کرے۔
انہوں نے الطاف حسین کو عوام اور کارکنوں کے جذبات سے آ گاہ کیا، اور وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے الطاف حسین کیلئے نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا۔