اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اپنے عہدے پر برقرار اور کراچی آپریشن سے متعلق مکمل آگاہ ہیں، وہ 2 ہفتے کی چھٹیوں پر ہیں جس کی منظوری صدر نے دی ہے۔
ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ گورنر سندھ عشرت العباد اپنے عہدے پر برقرار ہیں، وہ کراچی آپریشن سے بھی مکمل آگاہ ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وفاقی حکومت کوئی ایسا کام نہیں کرے گی جو آئین سے بالاتر ہو، آئین پر مکمل عمل کیا جائے گا جس کے تحت وزیراعلی چیف ایگزیکٹو ہیں، کرا چی میں آپریشن مکمل طور پر غیر جانب دارانہ کیا جا رہا ہے۔