کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنماء عصمت انور محسود نے گورنر سندھ کا منصب سنبھالنے پر زبیر عمر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ زبیر عمر ایک نفیس شخصیت کے مالک ہیںاُمید ہے کہ زبیر عمر کی قیادت میں سندھ ترقی اور خوشحالی سے ہمکنار اور امن کا گہوارہ بنے گا۔
عصمت انور محسود نے زبیر عمر کی بطور گورنر سندھ تعیناتی کو وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف اور صدر مملکت ممنون حسین کا دور اندیش فیصلہ قرار دیتے ہوئے اسے سندھ کے عوامی مفاد میں ایک بہتر فیصلہ قرار دیا ہے۔