کراچی (جیوڈیسک) گورنر سندھ نے وزیراعظم اور وزیر داخلہ چودھری نثار سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے، ذرائع کے مطابق گورنر سندھ نے لندن میں الطاف حسین کے قائد کو حراست میں لئے جانے کے بعد کی صورت حال پر گفتگو کی۔
وزیر اعظم میاں نواز شریف نے الطاف حسین کی گرفتاری کو انتہائی حساس معاملہ قرار دیا، انہوں نے ایم کیوایم کو درکار قانونی مدد دینے پر آمادگی کا بھی اظہار کیا۔