کراچی (جیوڈیسک) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے ڈی جی رینجرز میجر جنرل رضوان اختر نے ملاقات کی ہے، ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق اس ملااقات میں ڈی جی رینجرز نے گورنر سندھ کو شہر میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن سے متعلق آگاہ کیا، ترجمان کے مطابق گورنر سندھ نے اس موقع پر ڈی جی رینجرز کو ہدائیت کی کہ کراچی میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے موثر منصوبہ بندی کو یقینی بنایا جائے۔
شہر میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کو مزید موثر بنایا جائے، انہوں نے مزید کہا ہے کہ آپریشن سے متعلق بعض شکایات کا جائزہ لینے کے لیے وزیر اعظم نے کمیٹی تشکیل دی ہے، اس سلسلے میں ٹارگٹڈ آپریشن سے متعلق تحفظات دور کرنے کے لیے کمیٹی کا اجلاس اسی ہفتے ہو گا۔