کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی رہنماء عصمت انور محسود نے گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ،مرحوم کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ جسٹس سعید الزماں صدیقی نے ہمیشہ سچائی اور عدم و انصاف کے راستے پر چلتے ہوئے زندگی گزاری ،اصول پر منصب کی کبھی پرواہ نہیں کی ہمیشہ انسانیت کی خدمت اور رہنمائی کرکے زندگی کا ایک بڑا حصہ گزارا۔
مرحوم کی رحلت سے معاشرے میں جو خلا پیدا ہوگیا ہے اسے مدتوں پر نہیں کیا جاسکتا عصمت انور محسود نے کہاکہ گورنر سندھ جسٹس سعید الزماں صدیقی کو تاریخ میں سنہرے حرفوں سے یاد رکھا جائیگا۔
عصمت انور محسود نے جسٹس سعید الزماں کے انتقال پر لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے۔