گورنر سندھ کی خصوصی ہدایت پر ضلع کورنگی میں قائم گوٹھوں میں خصوصی صفائی مہم کا آغاز
Posted on February 6, 2014 By Majid Khan کراچی
کراچی : گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کی خصوصی ہدایت پر ضلع کورنگی میں قائم گوٹھوں میں خصوصی صفائی مہم کا آغاز کردیا گیا اس حوالے سے گزشتہ روز شاہ فیصل زون میں قائم نورالدین گوٹھ ،صدیق گوٹھ سمیت متعدد گوٹھوں میں صفائی وستھرائی اور بلدیاتی مسائل کے حل کے حوالے سے خصوصی مہم کے آغاز پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے کہا کہ شہری اور دیہی تفریق کا خاتمہ کرکے ضلع کورنگی کو شہر قائد کا ماڈل ضلع بنا یا جائے گا ،بلا تفریق تمام علاقوں میں عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے اپنی تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لاکر عوام کو مسائل سے نجات اور علاقائی ترقی کو یقینی بنا ئیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی طلعت محمود اور شاہ فیصل زون کے متعلقہ محکموں کے سرسبراہان کے ہمراہ شاہ فیصل زون میں قائم گوٹھوں میں صفائی وستھرائی کے حوالے سے جاری خصوصی مہم کا معائنے کے موقع پر گوٹھوں کے مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر گوٹھوں کی عوام نے گورنر سندھ کی خصوصی ہدایت پر گوٹھوں کے مکینوں کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے احکامات پر عمل درآمد کرنے پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول اور شاہ فیصل زون انتظامیہ سے اظہار تشکر کیااس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے گوٹھوں کے مکینوں کو یقین دلا یا کہ بلا تفریق تمام علاقوں میں عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی ہمارا عزم ہے اور انشا اللہ عوام کے تعاون اور باہمی مشاورت کے ساتھ ضلع کورنگی کے تمام علاقوں میں عوام کو مسائل سے نجات دلا کر خوشحال معاشرے کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔
دورے کے موقع پر گوٹھوں کے مکینوں سے علاقائی مسائل کے حوالے سے شکایات سننے کے بعد ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے موقع پر موجود واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور شاہ فیصل زون کے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ گوٹھوں میں فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے درپیش مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے اور صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات کی بہتری کے حوالے سے عوام کو درپیش شکایات کا ازالہ ممکن بنایا جائے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com