گورنر سندھ کی جانب سے قوم کو سال نو کی مبارکباد

Dr. Ishrat Ul Ebad Khan

Dr. Ishrat Ul Ebad Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے قوم کو نئے سال کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نیا سال پاکستان کیلئے امن اور خوشحالی کا ضامن ہو گا۔

سال نو کے پیغام میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کا کہنا تھا کہ گذشتہ برس کے نا مساعد حالات کے باوجود قوم کا صبر و تحمل اس بات کا غماز ہے کہ یہ قوم ہر طرح کے حالات کا مقابلہ کرنا جانتی ہے اور اپنے وطن کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہوگی کہ آنے والے برس میں ملک و قوم کو ترقی و فلاح کی راہ پر کامیابی سے گامزن رکھا جائے۔