کراچی (جیوڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ہدایت پر گورنر اسٹیٹ بینک اور ایکسچینج کمپنیوں کے درمیان اجلاس منعقد ہوا۔ گورنر اسٹیٹ بینک اور ایکسچینج کمپنیز کے اجلاس کا مقصد ڈالر کے انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ ریٹ کے فرق کو کم کرنے کے لئے حکمت عملی مرتب کرنا تھا۔
اجلاس کے دوران مرکزی بینک کے سرکلر فورکے سبب شرح تبادلہ میں اضافے کے فرق، ڈالر کی درآمد، سونے کی تجارت اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کی دوران گورنر اسٹیٹ بینک نے ای کیپ کے تحفظات کو سنجیدگی سے سنا۔ ایکسچینج کمپنیز ممبران نے امید ظاہر کی ہے کہ گورنر ان کی سفارشات پر مشاورت کے بعد جلد کوئی اعلان کریں گے۔