کوئٹہ (جیوڈیسک) گورنر اور وزیر اعلی بلوچستان نے صوبے کے مختلف شہروں میں آنے والے زلزلے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور متعلقہ حکام کو امدادی کاروائیاں تیز کرنے کی ہدائت کی ہے۔گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی اور وزیر اعلی ڈاکٹر عبدالمالک نے آواران اور تربت میں زلزلے سے ہونے والے جانی ومالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہا رکیا ہے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اس قدرتی آفت کا ہمت سے مقابلہ کرنا چاہیے اور اپنا حوصلہ برقرار رکھنا چاہیے۔
انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ متاثرین کی امداد کو بحالی کیلئے بلاتاخیر تمام ضروری اقدامات کیے جائیں اور ان دور دراز علاقوں میں امداد ی پہنچائی جائیں، انہوں نے زلزلے میں جان بحق ہونے والوں کیلئے دعا کی کہ اللہ تعالی انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔