گووندا نے میری فلم میں کام سے انکار کر دیا، سلمان

Govinda, Salman Khan

Govinda, Salman Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار و پروڈیوسر سلمان خان جو مہیش منجریکر کی مراٹھی فلم ’’شیکشانچا آئیچا گو‘‘ کا ہندی ری میک بنا رہے ہیں کا کہنا ہے کہ میں اس فلم کے سلسلہ میں گوندا سے رابطہ کیا تھا مگر انھوں نے کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔

سلمان خان کا کہنا تھا کہ میں نے تین سال بعد فلم میں اہم کردار پر پرفارم کرنے کے سلسلہ میں ان سے رابطہ کیا تھا مگر انھوں نے میری پیشکش کو سختی سے مسترد کردیا ہے سلمان نے بتایا کہ میں خود اس فلم میں مختصر کردار میں ہوں۔